the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
 شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں آٹھ ماہ سے سرکاری فوج کے محاصرے کےشکار یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں موجود غیر فلسطینی عسکری گروپوں کی بڑی تعداد وہاں سے نکل گئی ہے۔

شام میں مقیم فلسطینی تجزیہ نگار علی بدوان کا کہنا ہے کہ یرموک کیمپ میں موجود غیر فلسطینی عسکری تنظیموں کے  80  سے 85  فی صد ارکان کیمپ کی حدود سے باہر ہوچکے ہیں۔

عرب خبر رساں ایجنسی"قدس پریس" سے گفتگو کرتے ہوئے بدوان کا کہنا تھا کہ عسکری گروپوں کا کیمپ سے انخلاءجاری ہے۔ اگلے ایک دو روز میں تمام غیر فلسطینی جنگجو گروپ یرموک کیمپ سے مکمل



طورپر نکل جائیں گے۔ جس کے بعد فلسطینی اور ماہرین کی ایک ٹیم کیمپ میں داخل ہوکر وہاں پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو نکالنے اور انہیں ناکارہ بنانے کا کام شروع کرے گی۔ مسلح عناصر کے کیمپ میں داخلے کی راہ روکنے کے لیے کیمپ کے مشرقی، جنوبی اور مغربی داخلی راستے بند کردیے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب فلسطینی اتھارٹی کےعہدیداروں پرمنحصر ہے کہ وہ وہاں پر موجود فلسطینی محصورین کی مدد کے لیے وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں۔
علی بدران کا کہنا تھا کہ کیمپ میں مستقل قیام امن کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور تمام فلسطینی تنظیموں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.